وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

دونوں رہنماؤں کا سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز پر دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال


ویب ڈیسک June 01, 2025

اسلام آباد:

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز پر دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

 ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے اور رواں ماہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح اجلاسوں کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »