میری زندگی، میری مرضی؛ علیزے شاہ کا مختصر لباس پہننے پر جواب

میری پرورش انہی لباس کو پہنتے ہوئے ہوئی ہے، علیزے شاہ


ویب ڈیسک May 31, 2025

اپنے بے باک خیالات اور لباس کے انتخاب کے لیے مشہور ابھرتی ہوئی ماڈل اور اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

انسٹاگرام پر 43 لاکھ فالوورز رکھنے والی علیزے شاہ کو اپنے مختلف لائف اسٹائل اور بے باک انداز کے باعث اکثر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

علیزے شاہ نے مختصر لباس پہنی ہوئی تصاویر پر تنقید کرنے والو کو جواب دیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ میں بچپن سے بغیر آستینوں والے کپڑے، شارٹس اور اسکرٹس پہنتی آئی ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میری ماں نے مجھے کبھی دقیانوسی خیالات میں قید نہیں کیا۔ انہوں نے میری محبت کے ساتھ پرورش کی، پابندیوں کے ساتھ نہیں۔

علیزے شاہ نے کہا کہ یہ صرف لباس کی بات نہیں، بلکہ کنٹرول کی بات ہے۔ لوگ صرف اس لیے تکلیف میں ہیں کہ میں پر اعتماد ہوں؟ میں کسی کی قبولیت کی محتاج نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میری زندگی، میری مرضی ہے۔ جو لوگ دوسروں پر فتوے لگاتے ہیں، انہیں اپنے اعمال پر غور کرنا چاہیے۔

اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے قرآن کی آیت "دین میں کوئی زبردستی نہیں" (البقرہ 256) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی خاتون کو برقع پہننے یا اپنا پیشہ چھوڑنے پر مجبور کرنا اسلام نہیں سکھاتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہر انسان صرف اللہ کو جوابدہ ہے، عوام کو نہیں۔

علیزے شاہ کی اس پوسٹ پر جہاں کئی لوگوں نے ان کے خیالات کو سراہا، وہیں کچھ صارفین نے سخت تنقید کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »