غیر ملکی دورے پر اہلیہ کا فرانسیسی صدر کو تھپڑ، ٹرمپ کا عالمی رہنما کو انوکھا مشورہ

گزشتہ دنوں فرانسیسی صدر کو بیرون ملک دورے کے دوران اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی


ویب ڈیسک May 31, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فرانسیسی صدر میکرون کے غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے کے واقعے پر ردعمل سامنے آگیا۔

گزشتہ دنوں ویتنام کے دورے کے دوران جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا طیارہ ایئرپورٹ پر اترا اور دروازہ کھلا تو ایک عجیب منظر دیکھا گیا۔

جہاز کا دروازہ کھلتے ہی فرانسیسی صدر کو دیکھا جا سکتا ہے جو کھڑے ہوئے ہیں اور گفتگو کر رہے ہیں اچانک ایک ہاتھ ان کے چہرے پر پڑتا ہے۔

فرانسیسی صدر کو جیسے ہی اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ یہ منظر فلم بند ہوچکا ہے وہ ایک لمحے کو گھبرا جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی دورے کے دوران فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ مار دیا ؟ ویڈیو وائرل

بعد ازاں وہ خود کو سنبھال لیتے ہیں اور اہلیہ کے ہمراہ سیڑھیوں سے اترنے لگتے ہیں اور سب کچھ نارمل دکھائی دینے کے لیے بیگم کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جسے ان کی اہلیہ ٹھکرا دیتی ہیں تاہم اس موقع پر بھی فرانسیسی صدر بالکل نارمل رہتے ہیں لیکن یہ ویڈیو جنگل کی آگ طرح پھیل جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر طرح طرح کے کمنٹس ہونے لگے اور مزاحیہ میمز کی بھرمار ہونے لگی جس کا فرانسیسی صدر کو جواب دینا پڑ گیا۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ اہلیہ بریجیت میکرون کا انھیں چہرے پر مارنا محض "مذاق اور نوک جھونک" کا حصہ تھا، ہماری اس روایتی نوک جھوک کو دنیا بھر میں غلط تاثر دے کر پھیلایا جا رہا ہے۔ یہ سب بکواس ہے۔

فرانسیسی صدر نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا کہ کس طرح ایک سادہ سے مذاق کو عالمی بحران کی طرح پیش کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ حالیہ ہفتوں میں ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی اطلاعات کی ایک لہر شروع ہو چکی ہے، جن میں سے ہر ایک کا مقصد انہیں بدنام کرنا ہے۔

اب اس معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا، اوول ہاؤس امریکا میں صحافی نے اس واقعے کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فرانسیسی صدر میکرون اور اہلیہ کو شادی سے متعلق مشورہ دینے کو کہا۔

صحافی کے سوال پر امریکی صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کو ہنستے ہوئے منفرد مشورہ دیا جب کہ امریکی صدر کے اس بیان پر وہاں موجود صحافی بھی اپنی ہنسی نہ روک سکے اور محفل میں ہر طرف قہقہے بکھر گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'اس بات کو یقینی بنائیں کہ دروازہ بند ہی رہے'، مجھے نہیں معلوم یہ معاملہ کیا تھا، میں نے فرانسیسی صدر سے بات کی، میں انہیں اچھی طرح سے جانتا ہوِِ وہ ٹھیک ہیں، فرانسیسی صدر اور اہلیہ  دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ وہ دونوں واقعی بہت اچھے لوگ ہیں۔

 

مقبول خبریں

OSZAR »