نائیجیریا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی؛ 100 سے زائد افراد جاں بحق

ریسکیو آپریشن کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے


ویب ڈیسک May 30, 2025
نائیجیریا میں بارشوں اور طوفان نے تباہی مچادی

نائیجیریا میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی جس میں پورا ایک قصبہ ڈوب گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان ریاست نائجر کے قصبے موکوا ہوا۔

یہ قصبہ جو بازاروں سے بھرا ہوا ہے ڈیم کے ٹوٹنے کے باعث سیلابی ریلے میں ڈوب گیا جس سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

نائیجیریا کے اس قصبے میں ملک بھر سے تاجر اور شمالی علاقوں کے زرعی پیداوار کرنے والے کسان بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

ریسکیو ٹیم کے انچارج نے بتایا کہ شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔عوام سے محتاط رہنے اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی اپیل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھی شمال مشرقی شہر میڈوگوری میں اسی نوعیت کے سیلاب اور ڈیم کے ٹوٹنے سے کم از کم 30 افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے۔

نائیجیریا میں ہر سال دریائے نائجر اور بینو کے کنارے بسنے والے موسمی بارشوں کے باعث شدید سیلابوں کا سامنا کرتے ہیں جو جان و مال کے بھاری نقصان کا سبب بنتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »