"بابراعظم، رضوان کو صرف ٹیسٹ تک محدود رکھیں"

سابق وکٹ کیپر بیٹر نے ٹی20 بابر، رضوان کو ڈراپ کرنے کی حمایت کردی


ویب ڈیسک May 30, 2025

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی20 سے ڈراپ کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔


حالیہ پوڈکاسٹ میں محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ سے مستقل طور پر ڈراپ کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ مجھے یہ درست فیصلہ لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دونوں کرکٹرز ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے زیادہ موزوں ہیں، انہیں اب صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود رکھنا چاہیے اور 6 ماہ بعد انہیں ون ڈے سے اسکواڈ سے بھی ڈراپ کردینا بہتر ہوگا۔

مزید پڑھیں: مائیک ہیسن کا بڑا چیلنج "اندرونی ڈرامے" سنبھالنا ہوگا

کامران اکمل نے کہا کہ موجودہ دور میں کوئی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق بات نہیں کرتا جبکہ حقیقی کھلاڑی بنتے ہی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے ہیں، آپ صرف خود کو ٹی20 تک محدود نہپں کرسکتے۔

مزید پڑھیں: 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں شاہین وکٹیں لینے میں 4 نمبر پر

خیال رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین پرفارمنس کے بعد بابراعظم، محمد رضوان کو ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں انہیں موقع نہیں دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »