نشو کا داماد ریمبو کیلئے محبت بھرا پیغام

نشو نے بتایا کہ وہ اپنے داماد اور بیٹی کے بہت قریب ہیں


ویب ڈیسک May 30, 2025

پاکستان کی معروف فلمی سینئر اداکارہ نشو نے اپنے داماد ریمبو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک خوبصورت نظم بھی پیش کی ہے۔

حال ہی میں نشو نجی ٹی وی شو کی مہمان بنیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور خاندانی تعلقات پر کھل کر بات کی۔

نشو، جو اپنے خوش مزاج انداز اور سوشل میڈیا پر سرگرمی کے لیے جانی جاتی ہیں، نے اس موقع پر اپنے داماد جان ریمبو کے لیے ایک خوبصورت نظم بھی پیش کی۔

نشو نے بتایا کہ وہ اپنے داماد اور بیٹی کے بہت قریب ہیں۔ اگرچہ ماضی میں کچھ اختلافات پیدا ہوئے تھے جب ریمبو نے صاحبہ کے والد کو 40 سال بعد ان سے ملوانے کا اہتمام کیا، لیکن اب ان کے تعلقات مضبوط ہیں۔

نشو نے پاکستانی دامادوں کے رویے پر ایک ہلکے پھلکے انداز میں نظم سنائی، جس میں شادی سے پہلے اور بعد کے برتاؤ کا موازنہ کیا گیا۔ انہوں نے ریمبو کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کی بیٹی کی شادی ایسے شخص سے ہو جائے تو وہ واقعی خوش قسمت ہے۔

یاد رہے کہ سینئر اداکارہ نشو کی بیٹی اداکارہ صاحبہ کی شادی جان ریمبو سے ہوئی ہے اور یہ خوبصورت جوڑا ایک کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہا ہے ان کے دو نوجوان بیٹے بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »