نیٹ فلکس سمیت دیگر سروسزسے 70 لاکھ اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

متاثر ہونے والی سروسز میں نیٹ فلکس، ڈِزنی پلس، ایمازون پرائم ویڈیو، ایپل ٹی وی پلس اور میکس شامل


ویب ڈیسک May 29, 2025

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق نیٹ فلکس اور دیگر اسٹریمنگ سروسز استعمال کرنے والے 70 لاکھ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات چوری کی گئی ہیں۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکائی کی جانب سے جاری ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجرمان نے لاگ اِن تفصیلات چوری کی ایک بڑی مہم کے حصے کے طور پر اکٹھا کی ہیں۔

تحقیق میں ماہرین 2024 میں نیٹ فلکس، ڈِزنی پلس، ایمازون پرائم ویڈیو، ایپل ٹی وی پلس اور میکس سے چوری ہونے والی 70 لاکھ 10 ہزار اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے لائے۔

محققین کا ماننا ہے کہ اکاؤنٹس کی تفصیلات غیر مصدقہ براؤزر ایکسٹینشنز، ایپس اور ڈاؤن لوڈ کیے گئے دیگر سافٹ ویئر کے ذریعے چرائی گئیں۔

کیسپرسکائی میں ڈیجیٹل فوٹ پرنٹ تجزیہ کار پولینا ٹریٹائیک کا کہنا تھا کہ غیر مصدقہ ڈاؤن لوڈز یا تھرڈ پارٹی ٹولز میں چھپے میل ویئر خاموشی کے ساتھ لاگ اِن تفصیلات اور ذاتی ڈیٹا چرا لیتے ہیں، جن کو بعد میں سائبر کرمنل فورمز پر بیچا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »