رواں سال پاکستان کو 6 ارب ڈالر کی امداد موصول

وزارت اقتصادی امور نے مختلف ممالک، بینکوں، اداروں اور پراجیکٹ ایڈ کے تحت موصول ہونے والے اعداد شمار جاری کردیے


فوٹو: فائل

اسلام آباد:

رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران پاکستان کو بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 6.086 ارب ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔

وفاقی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 2.979 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی۔

اعداوشمار کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.253ارب ڈالر، ایشین انفرا اسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک 87.58 ملین ڈالر، ای آئی بی 10.53 ملین ڈالر، آئی بی آرڈی 281.70 ملین ڈالر، آئی ڈی اے 790.82ملین ڈالر، ایفاد36.93ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک 149.07ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک (قلیل مدتی) 375.72 ملین ڈالراوراورپیک فنڈ کی جانب سے 4.05 ملین ڈالر کی معاونت شامل ہے۔

اسی طرح مالی سال کے پہلے 10ماہ میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر371.59ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی، جس میں چین کی جانب سے 99.17 ملین ڈالر، فرانس 110.61ملین ڈالر، جرمنی 33.23 ملین ڈالر، جاپان 30.33 ملین ڈالر، جنوبی کوریا12.05 ملین ڈالر، کویت 24.40 ملین ڈالر، عمان 2.95 ملین ڈالر، سعودی عرب 17.63 ملین ڈالر اور امریکا کی جانب سے 41.23ملین ڈالر کی معاونت شامل ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق اس مدت میں غیرملکی کمرشل قرضوں کے ذریعے 760.14 ملین ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کے ذریعے 1.610 ارب ڈالرکی معاونت حاصل کی گئی۔

وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پراجیکٹ ایڈ کے تحت پاکستان کو2.637ارب ڈالراورنان پراجیکٹ ایڈ کی مدمیں 3.448 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »