عمران خان کے کیسز کی سماعت پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ

پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی لاہور ہائیکورٹ جبکہ کے پی کے اراکین اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کریں گے


اسامہ اقبال May 26, 2025
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے تمام اراکین کو طلب کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کے ایم این ایز و ایم پی ایز لاہور ہائیکورٹ کے باہر مظاہرہ کریں گے جبکہ خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قیادت نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو تمام ممبران کو اسلام آباد لانے کی ذمہ داری سونپ دی اور گزشتہ احتجاج میں غیر حاضر رہنے والوں کے حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے کے پی اراکین کو رات کو ہی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج عمران خان کے کیسز کی سماعت کے موقع پر ہوگا۔

مقبول خبریں

OSZAR »