وزیر صحت کی ای زی شفا کے ٹیکنالوجی آفیسر سے ملاقات، ٹیلی میڈیسن منصوبے پر تبادلہ خیال

ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیاں شفاف بولی کے ذریعے منتخب کی جائیں گی، مصطفیٰ کمال


ویب ڈیسک May 26, 2025

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی EZ Shifa کے جیف ٹیکنالوجی آفیسر سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیلی میڈیسن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت نے ڈیجیٹل کلینک کا معائنہ کیا جہاں انہیں مشین کے فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر میں ٹیلی میڈیسن کا نفاذ ایک انقلابی قدم ہے ثابت ہو گا۔ عوام کو ڈاکٹروں اور ادویات کی سہولت ان کے دروازے تک پہنچائیں گے کیونکہ ملک کی بڑی آبادی اسپتالوں تک رسائی کی سکت نہیں رکھتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو فعال بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ 70 فیصد مریض بی ایچ یو کے بجائے بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ ٹیلی میڈیسن سے بڑے اسپتالوں کا رش کم اور بنیادی مراکز کو فنکشنل کیا جایے گا۔ 

مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر فرد ٹیکنالوجی سے منسلک ہے لہٰذا صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلے ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے۔ اب طبی مشورہ صرف ایک کال کی دوری پر ممکن ہوگا۔ غریب مریض جو اسپتال نہیں جا سکتے، ٹیلی میڈیسن سے استفادہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں تک صحت کی سہولیات ٹیلی میڈیسن سے ممکن ہوں گی۔ ہر شہری کا میڈیکل ریکارڈ قومی شناختی کارڈ سے جوڑا جائے گا۔ ادویہ ساز کمپنیوں کو ادویات کی ترسیل کے لیے فیکٹری آؤٹ لیٹس قائم کرنے دعوت دی جایے گی جبکہ منصوبہ عوامی و نجی شراکت داری کے تحت مکمل ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیاں شفاف بولی کے ذریعے منتخب کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »