نئے آنے والے جہازوں نے بھارت کو مات دی، وفاقی وزیر مصدق ملک

وفاقی وزیر مصدق ملک نے لاہور میں پاکستان کیمیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کیا


ویب ڈیسک May 24, 2025
وفاقی وزیر مصدق ملک نے تقریب سے خطاب کیا—فوٹو: فائل

لاہور:

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نئے آنے والے جہازوں نے بھارت کو مات دی اور ہم نے جنگ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے جیتی ہے۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے لاہور میں پاکستان کیمیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لیے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا، جنگ بھی ہم نے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے جیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے جہازوں نے بھارت کو کیسی مات دی، مودی نے کہا رافیل کی مدد سے اپنے ملک سے ملیا میٹ کردیں گے لیکن پھر دیکھا کیسے وہ گر گئے، انڈسٹری کو اپنی جنگ جیتنی ہے تو آگے بڑھنا ہے اور ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا ری سائیکلنگ کی طرف جا رہی ہے، انڈسڑی میں زیادہ پیسے لگانے سے بہتر کم پیسے والی ٹیکنالوجی کی مدد لے، میں چاہتا ہوں آپ ٹیکنالوجی کو ایک نئے زاویے سے دیکھیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہماری وزارت کی ذمہ داری ہے کہ آپ کو عالمی سطح پر آگے لے کر جائیں، دنیا میں جو سہولیات آ رہی ہیں اس سے فائدہ اٹھائیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »