راولپنڈی میں پانی کا بحران شہریوں کا صبر جواب دے گیا

مظاہرین کا پیر تک پانی نہ ملنے کی صورت میں سڑکیں بلاک کرنے کا اعلان


جمیل مرزا May 24, 2025

راولپنڈی میں پانی کی قلت بحران میں تبدیل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور انہوں نے پیر کو پانی نہ ملنے پر سڑک مکمل بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کینٹ کے علاقوں احمد آباد، قائد اعظم کالونی میں پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج شہری سڑکوں پر نکل آئے سڑک بلاک کئے رکھی پانی نہ ملنے پر پیر کو روز مکمل بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔

پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں نے پانی کے خالی برتن اٹھا رکھے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں پانی نہیں مل رہا اور انکا دیرینہ مسئلہ کوئی حل نہیں کررہا اس لیے پیر کے روز روڈ مکمل طور پر بند کردیں گے۔

احمد آباد ، قائد اعظم کالونی کے علاقے کنٹونمنٹ کا حصہ ہیں احتجاج کرنے والے  شہریوں کی جانب سے پانی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

احتجاج کرنے والوں نے کچھ وقت روڈ بلاک رکھنے کے بعد مسئلہ حل نہ ہونے پر پیر کو احتجاج کرنے روڈ بلاک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج ختم کردیا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »