کے پی حکومت کا ایک اور فلاحی اقدام، صحت کارڈ میں مہنگے علاج بھی شامل

دیگر بیماریوں کا علاج بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف


ویب ڈیسک May 24, 2025

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں شہریوں کیلئے کا ایک اور فلاحی اقدام انجام دیا ہے۔

کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ صحت کارڈ پلس میں مزید چار پیچیدہ بیماریوں کا مہنگا علاج بھی شامل کر دیا گیا ہے۔


بیرسٹر سیف نے بتایا کہ جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری کا علاج بھی اب بالکل مفت فراہم کیا جائے گا جبکہ آلۂ سماعت کی تنصیب کا علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مردان سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت او پی ڈی کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صحت کارڈ پلس کے تحت صوبے بھر کے 10.6 ملین خاندانوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ 2016 سے اب تک 42 لاکھ سے زائد افراد صحت کی مفت سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں جبکہ 108 ارب روپے کی خطیر رقم عوام کی صحت پر خرچ کی جا چکی ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں پینل پر موجود 753 اسپتالوں میں خیبر پختونخوا کے عوام کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔علاوہ ازیں صحت کارڈ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ٹول فری نمبر 0800-89898 پر چوبیس گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں

رائے

OSZAR »