وزیراعظم رواں ماہ ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف 29 تا 30 مئی دوشنبہ میں بین الاقوامی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں بھی شرکت کریں گے، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک May 23, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف رواں کے اواخر میں برادر ملک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 سے  30 مئی کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دورے میں وزیراعظم ان ممالک کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے، وہ ان ممالک کی قیادت کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے تمام امور پر جامع بات چیت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ان برادر ممالک کی جانب سے حالیہ بھارت کے ساتھ بحران کے دوران پاکستان کی حمایت پر دلی اظہار تشکر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف 29 تا 30 مئی کو دوشنبہ تاجکستان میں بین الاقوامی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں بھی شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »