بھارتی میڈیا آرمی چیف کے میچ دیکھنے پر بھی تلملا اُٹھا

شکست خوردہ بھارت اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف


ویب ڈیسک May 21, 2025

بھارتی میڈیا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں میچ دیکھنے پر تلملا اُٹھا۔


جنگی میدان پر بدترین ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو متنازع بنانے کی کوششوں میں مصروف ہوگیا۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد شروع ہوئے میچ میں آرمی چیف میچ دیکھنے پہنچے، جس پر شائقین کرکٹ سمیت بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں اور فرنچائز مالکان نے انکا استقبال کیا، جو بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا کہ پاکستان ڈومیسٹک لیگ کرکٹ میں بھی سیاست کررہا ہے۔

Image

ادھر بھارت سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے بھارتی فوج کی حمایت میں بیان دیا تھا جبکہ سابق کرکٹرز پاکستان مخالف ٹوئٹس کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹ ویسٹ انڈیز نے "آئی سی سی چیئرمین" کیخلاف عَلم بغاوت بلند کردیا

آئی سی سی سربراہ کو فوج کی حمایت بیان دینے پر کرکٹر شائقین نے انہیں شدید ٹرول کیا تھا، فینز کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ اور محمد رضوان کے غزہ سے متعلق اقدامات پر جرمانے کرنیوالے اب خود جنگ کی حمایت کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کو بھارتی فوج کی حمایت میں بیان پر شدید تنقید کا سامنا

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا تھا جس کے باعث فوجی چوکیوں سمیت 3 رافیل، 2 لڑاکا طیاروں سمیت درجنوں ڈرونز تباہ ہوگئے تھے، جس سے ہندوستانی حکمرانوں کو دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Image

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

2200سال بعد

Jun 10, 2025 01:29 AM |

بلوچستان کے آنسو

Jun 10, 2025 01:22 AM |

OSZAR »