ضیا الحسن لنجار کے گھر پر حملہ ناقابل برداشت ہے، وزیر داخلہ

 حملہ آوروں نے قانون ہاتھ میں لے کر شرپسندی کا ارتکاب کیا، کسی کو شرپسندی کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی


ویب ڈیسک May 20, 2025

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سندھ کے علاقے مورو میں وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارکے گھر پر قوم پرست جماعت کے مشتعل افراد کے حملے کو نا قابل برداشت قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ نے صوبائی ہم منصب کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ مظاہرین کا یہ فعل ناقابل برداشت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  حملہ آوروں نے قانون ہاتھ میں لے کر شرپسندی کا ارتکاب کیا۔ کسی کو بھی ایسے شرپسند واقعہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ 

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید بینظیرآباد کے ڈویژنل صدر اور وزیرداخلہ ضیاء لنجار کے گھر پر حملے کی مذمت کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ کے وزیرداخلہ ضیاء لنجار کے گھر پر حملہ دہشت گردی کے مترادف ہے، احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے والوں کے مذموم عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں۔

بلاول نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ صوبے میں بدامنی کے مرتکب سازشی عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »