ہالی ووڈ کے وہ بڑے اسٹارز جو جلد خفیہ طور پر شادی کرنے والے ہیں

بریڈلی کوپر، جیجی حدید اور سیلینا گومز اور بینی بلانکو کی شادی کی تیاریوں کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں


ویب ڈیسک May 20, 2025

معروف امریکی ماڈل جیجی حدید اور ان کے بوائے فرینڈ بریڈلی کوپر مبینہ طور پر اپنے تعلقات کو اگلے درجے تک لے جانے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ماڈل کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ جیجی حدید اور فرینڈ بریڈلی کے شادی کے بندھن میں بندھنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جبکہ وہ شادی سے قبل ایک ساتھ رہنے کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ جیجی اس سے قبل امریکی گلوکار زین ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے اور یہ دونوں علیحدگی کے بعد بھی مشترکہ طور پر اپنی بیٹی کی پرورش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب گلوکار ایڈ شیران کے ایک انٹرویو کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اب ہالی ووڈ میں شادیوں  کا سیزن چل پڑا ہے۔ ایڈ نے اتفاقی طور پر اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز اور بینی بلانکو نے "سیو دی ڈیٹ" کارڈز بھیجے ہیں اس کے باوجود کہ جوڑے نے پہلے کہا تھا کہ انہیں شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

ایڈ شیران کے اس انٹرویو سے سیلینا گومز جو پہلے جسٹن بیبر کی محبت میں مبتلا تھیں، کی شادی کی خبر بھی سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

OSZAR »