اسلام آباد، راولپنڈی میں ژالہ باری، طوفانی ہواؤں اور بارش کا امکان، الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی


نعیم اصغر May 18, 2025
اسلام آباد میں گزشتہ ماہ اولے پڑنے سے گاڑیوں سے شیشے ٹوٹ گئے تھے—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ژالہ باری، طوفانی ہواؤں اور تیز بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات سے جاری الرٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں طوفانی ہواؤں، ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہری موسمی اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسلام آباد میں اچانک شدید ژالہ باری نقصان پہنچا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »