پاکستان پر بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ہفتے کے روز دوبارہ آغاز نہیں ہو سکا۔
رائل چیلنجرز بینگالورو اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کے درمیان ہفتے کے روز شیڈول میچ بارش کی نظر ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کا کامیاب کے ساتھ دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں۔