ہم آرمی چیف کے مشکور ہیں جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ سکتے ہیں، صدر مملکت

اللہ نے کامیابی دی آپ نے دنیا کو پیغام دیا، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے،آصف زرداری


ویب ڈیسک May 18, 2025

صدر مملکت  آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم خاص طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے مشکور ہیں جو دشمن کی آنکھ میں آنکھ ملاکر دیکھ سکتے ہیں۔

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان  آصف علی زرداری نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں آفسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے، شہید سرخرو ہیں یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اللہ نے آپ کو کامیابی دی آپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے، آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان و مال پاکستان پر نچاور کرنے کے لیے تیار ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، ہم خصوصی طور پر آرمی چیف کے مشکور ہیں جو ہم دشمن کی آنکھ میں آنکھ ملا کر دیکھ سکتے ہیں، پاکستان ایک ملک ایک قوم اور اسلامی جمہوریہ ریاست ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہم تو جیتے ہی شہادت کے لیے ہیں، آپ سب کے جذبے یوں ہی سر بلند رہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |
OSZAR »