جنگ بندی خوش آئندہے؛ دیرپا امن کیلیے مل کر کام کریں گے؛ برطانوی وزیر خارجہ

برطانوی وزیرِ خارجہ دورۂ پاکستان کی خوشگوار یادیں اور امن کے لیے شراکت داری کا عزم لیے وطن لوٹ گئے


ویب ڈیسک May 17, 2025
فوٹو فائل

برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی دورۂ پاکستان کے بعد خوشگوار یادیں اور امن کے لیے شراکت داری کے عزم کا یقین لیے اپنے وطن لوٹ گئے۔ 

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے وطن پہنچ کر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

جس میں انھوں نے پاک بھارت جنگ بندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ برطانیہ پاکستان بھارت سمیت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر امن کو دیرپا بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ انتہائی خوش آئند جنگ بندی کے بعد پاکستان کا دورہ کیا۔ ہمارے ان ممالک کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اس امن کو پائیدار بنانے کے لیے تعاون پر زور دیا ہے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں برطانوی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ فریقین پر سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کیلئے زور دیں گے۔

انھوں نے اس بات کا بھی اقرار کیا تھا کہ امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کر پاک بھارت جنگ بندی کوپائیداربنانے اور اعتماد سازی کے لیے کام کررہے ہیں۔

Important visit to Pakistan following the hugely welcome ceasefire with India.

Because of the deep links between our countries, the UK is determined to play our part with India, Pakistan and international partners to help counter terrorism and ensure this peace lasts. pic.twitter.com/vtDO5vnZ8q

— David Lammy (@DavidLammy) May 17, 2025

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

OSZAR »