بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاک فوج نے پتنگوں کی طرح کاٹ دیا، وزیر دفاع

78 سالہ تاریخ میں پاک فوج کی جرات کی مثال نہیں ملتی،  آئندہ مستقبل میں بچے فخر محسوس کریں گے،خواجہ آصف


ویب ڈیسک May 17, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان حوصلے اور بہادری سے لڑے اور بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  افواج پاکستان کی قیادت نے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا، افواج کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، جب سے ہم نے آزادی حاصل کی، بھارت ہمارے خلاف ہے، برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 78 سالہ تاریخ میں پاک فوج کی جرات کی مثال نہیں ملتی،  آئندہ مستقبل میں بچے فخر محسوس کریں گے، بھارت کے خلاف کامیابی 78 سالہ تاریخ میں سنہری باب ہے، ان کا کہنا تھا بھارت بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری فوج نے پتنگوں کی طرح کاٹ دیا۔

 

مقبول خبریں

OSZAR »