اسلام آباد:
قومی اسمبلی نے سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی جس کے تحت سول سرونٹ افسران اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی نے آج کئی بل منظور کیے ان میں آج سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم بھی منظور کرلی گئی ہے۔
ترمیم کے بعد سول سرونٹ ایکٹ میں شق 15 کے بعد 15 اے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، بل کے تحت سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کی جائیں گی، گریڈ 17 سے 22 کے سول افسران اپنے تمام ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔
یہ پڑھیں : قومی اسمبلی اجلاس؛ انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور، پی ٹی آئی کی مخالفت
سول سرونٹ افسران اپنی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے ملکی، غیرملکی اثاثے اور قرض کی تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، سول سرونٹ افسران اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کریں گے، سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک ہوں گی۔