پاکستان کی بہادر افواج نے عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے، وزیراعظم کا یوم تشکر پر پیغام

یوم تشکر کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب


ویب ڈیسک May 16, 2025

اسلام آباد:

یوم تشکر کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لئے آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور ہمیں ان بے گناہ شہریوں کی خاطر جوابی کارروائی کرنے پر مجبور کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے لیکن ہم اپنے دفاع میں بھرپور جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، پاکستان کی بہادر اور پیشہ وارانہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »