پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کا نقصان، ترکیہ کا فائدہ

بھارتی ایئرلائن نے اپنی پروازوں کو جاری رکھنے کے لیے ترکش ایئرلائنز سے کوڈ شیئر معاہدہ کر لیا ہے


ویب ڈیسک May 16, 2025

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے نے بھارت کی بڑی ایئرلائن انڈیگو کو معاشی جھٹکا دیا ہے، جس کے بعد بھارتی ایئرلائن نے اپنی پروازوں کو جاری رکھنے کے لیے ترکش ایئرلائنز سے کوڈ شیئر معاہدہ کر لیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت انڈیگو کے مسافروں کو اب ترکیہ کی قومی ایئرلائن کے ذریعے استنبول پہنچایا جائے گا، جہاں سے وہ یورپ، امریکہ اور دیگر لمبی پروازوں کے لیے آگے روانہ ہوں گے۔

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جب کہ اس صورتحال سے ترکیہ جیسے پاکستان کے دیرینہ دوست ملک کو اقتصادی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔

انڈیگو ایئر لائن ہفتہ وار 55 سے زائد پروازیں دہلی، احمد آباد، امرتسر اور ممبئی سمیت مختلف شہروں سے استنبول کے لیے چلاتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے حالیہ دنوں ترکیہ پر ڈرون حملوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا تھا اور ترکیہ کو بزنس ترک کرنے جیسی دھمکیاں دی تھیں، لیکن موجودہ حالات میں بھارتی ایئرلائنز ترکیہ کے سامنے مجبور ہو کر جھک گئی ہیں۔

انڈیگو نے یہ معاہدہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کی حکمت عملی کے تحت کیا ہے تاکہ مسافروں کو وقت اور فاصلے کی بچت کے ساتھ یورپی و امریکی روٹس پر سہولت فراہم کی جا سکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »