زرمبادلہ کی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

آئی ایم ایف سے قرض کی وصولی اور مثبت رجحان کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافے کی رفتار سست رہی


ویب ڈیسک May 14, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

نئے وفاقی بجٹ کی 290 روپے کے شرح تبادلہ پر تیاری، پاکستان پر واجب الادا قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے رحجان سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب 2کروڑ 30لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہونے اور مثبت سینٹیمنٹس کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ محدود رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک موقع پر 15پیسے کی کمی بھی واقع ہوئی، جس سے ڈالر 281 روپے 52پیسے کی سطح پر آگیا تھا لیکن معیشت میں درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے بعد دوپہر ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 4 پیسے کے محدود اضافے سے 281روپے 71پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 3 پیسے کے محدود اضافے سے 283روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »