ڈرامے کے سیٹ پر ساتھی اداکارہ کیساتھ کونسا نامناسب واقعہ پیش آیا؟ اریج چودھری کا انکشاف

جونیئر اداکارہ کو صورتحال سے آگاہ کیا تو وہ رونے لگ گئی، اریج چودھری


ویب ڈیسک May 14, 2025

پاکستانی اداکارہ اریج چودھری نے شوٹنگ سیٹ پر جونیئر اداکارہ کے ساتھ پیش آنے والے غیر مناسب واقعے کا انکشاف کردیا۔

اریج چوہدری نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ شوٹنگ کے دوران ایک جونیئر اداکارہ کے ساتھ پیش آنے والے غیر مناسب واقعے نے انہیں شدید حیرت اور پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا۔ پروگرام میں اداکارہ سارہ عمیر اور میمونہ قدوس بھی موجود تھیں۔

اریج چوہدری نے بتایا کہ لاہور میں اپنے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ سیٹ پر کچھ مردوں کا عملہ غیر معمولی انداز میں ایک جگہ جمع ہو رہا ہے۔ جب وہ اس جگہ پر پہنچیں تو معلوم ہوا کہ ایک جونیئر اداکارہ کمرے میں لباس تبدیل کر رہی تھی اور کمرے میں ایسے شیشے لگے تھے جن کے ذریعے باہر سے اندر دیکھا جا سکتا تھا، جبکہ اداکارہ کو اس کا علم نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نے یہ منظر دیکھ کر دیگر مردوں کو بھی وہاں بلالیا تھا۔ ایسی صورتحال میں اریج کو کچھ سمجھ نہ آیا کہ کیا کریں تاہم انہوں نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے تمام افراد کو وہاں سے ہٹا دیا اور جانے پر مجبور کردیا۔ بعد ازاں انہوں نے جونیئر اداکارہ کو صورتحال سے آگاہ کیا تو وہ رونے لگ گئی، اریج نے اسے تسلی دی اور آئندہ محتاط رہنے کی تلقین بھی کی۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »