"پاکستان آنے کیلئے سیکیورٹی کا بہانہ بنانے والا بھارت اب خود غیر محفوظ"

پاک بھارت کشیدگی کے بعد زیادہ تر غیرملکی ہندوستان جانے کو تیار نہیں، رپورٹس


موسیٰ غنی May 14, 2025

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان میں سیکیورٹی کا بہانہ بنانیوالا بھارت اب غیرملکیوں کھلاڑیوں کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کیلئے منتیں کرنے لگا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بعد جنوبی افریقی کرکٹرز بھی سیکیورٹی خدشار اور نیشنل ڈیوٹی کے باعث آئی پی ایل کھیلنے کیلئے بھارت آنے سے گریزاں ہیں۔

گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بورڈ پلئیرز کے فیصلے کا احترام کرے گا، اگر وہ جانا چاہتے ہیں تو کوئی نہیں روکے گا تاہم ٹیم مینجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں شریک کھلاڑیوں سے متعلق فیصلے کا حق رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: انگلش کرکٹرز کو بھی آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہیں مل سکی

بورڈ نے مزید کہا تھا کہ اپنے کرکٹرز کی حفاظتی انتظامات سے متعلق بھارتی بورڈ کیساتھ رابطے میں ہیں۔

اسی طرح انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا، اس میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ آئی پی ایل میچز کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: "نامور کرکٹرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار؛ بھارتی بورڈ کو ہضم نہ ہوا"

5 انگلش کرکٹرز کے آئی پی ایل فرنچائزز کیساتھ معاہدے ہیں، ان میں سے صرف 3 کھلاڑی جوز بٹلر، جیکب بیتھل اور ول جیکس کی ٹیموں کے ناک آؤٹس میں پہنچنے کا امکان ہے، جوفرا آرچر کا راجستھان رائلز کے ساتھ سیزن 20 مئی کو ختم ہوجائے گا جبکہ انگلش کرکٹر جیمی اوورٹن فی الحال واپس بھارت جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دوٹوک انداز میں کھلاڑیوں پر واضح کردیا ہے کہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو مزید آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے سے متعلق سوال؛ پریتی زنٹا بھڑک اٹھیں

دوسری جانب جنوبی افریقی کرکٹر کی بھی آئی پی ایل میں دوبارہ شمولیت کا امکان نہ ہونے کے برابر دیکھائی دے رہا ہے، ابتدائی معاہدے کے مطابق تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو 26 مئی کو ریلیز کرنا تھا لیکن ری شیڈول ہونے کے بعد اب لیگ کا دوسرا 27 مئی سے پہلے ختم نہیں ہوگا جبکہ جنوبی افریقی کرکٹرز کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کی تیاری کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں چیئرلیڈر، ڈی جیز کو نہ بلایا جائے، مگر کیوں؟

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کوربن بوش (ممبئی انڈینز)، ویان مولڈر (سن رائزرز حیدرآباد)، مارکو جانسن (پنجاب کنگز)، ایڈن مارکرم (لکھنؤ سپر جائنٹس)، لونگی نگیڈی (رائل چیلنجرز بنگلور)، کاگیسو ربادا (گجرات ٹائٹنز)، ریان ریکلٹن (سینٹ انڈینس) اور ٹریبیونل (ممبئی انڈینز) کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کیلئے 13 مئی کو اعلان کردہ فائنل اسکواڈ میں تمام کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔

مقبول خبریں

رائے

OSZAR »