راولپنڈی، ڈولفن پولیس کے اہلکار شہری سے 2 موبائل اور نقدی چھین کر فرار

شہری نے کارروائی کیلیے تھانے میں درخواست دے دی


صالح مغل May 14, 2025
فوٹو فائل

راولپنڈی میں تعینات عوام کے محافظ شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے میں ڈولفن فورس کے اہلکار شہری سے  نقدی اور موبائل فون لے اڑے۔

متاثرہ شہری رانا عبد الوحید نے تھانہ چکلالہ پولیس میں اپنے ساتھ پیش آئی واردات کے حوالے سے درخواست دی جس میں اُس نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میں رحیم آباد پل کے قریب سے گھر جارہا تھا کہ ڈولفن فورس کے ہیوی بائیک پر سوار دو اہلکاروں نے روکا‘۔

شہری کے مطابق ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے تلاشی لینے کے دوران  2 بٹنوں والے فون اور جیب  سے بٹوہ  جس میں نقدی و کارڈ، چابی وغیرہ تھے نکال لیے اور پھر دونوں پولیس اہلکار ایئرپورٹ کی جانب چلے گئے۔

متاثرہ شہری کے بقول میں نے پولیس اہلکاروں کو آوازیں دیں مگر وہ نہ رکے اور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

شہری کے مطابق تھانے میں درخواست دی ہے لیکن ٹیگ نمبر نہیں دیاگیا۔ دوسری جانب پولیس نے شہری کی جانب سے شکایات موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں

OSZAR »