لاہور ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین کو برطرف کرنے سے روک دیا

عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا


کورٹ رپورٹر May 12, 2025
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست واپس لینے پر نمٹائی:فوٹو:فائل

لاہور:

لاہور ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین کو برطرف کرنے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ہائر ایجوکیشن کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی کے روبرو جنید احمد سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر ہوئی اور درخواست گزاروں کی جانب سے ملک اختر جاوید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت ملازمین کو برطرف کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »