سوویت یونین کا اسپیس کرافٹ 50 سال بعد خلا سے زمین پر آگرا

بین الاقوامی قوانین کے تحت اس کی ملکیت روس کی ہوگی


ویب ڈیسک May 12, 2025

سوویت یونین کا خلائی جہاز "کوسموس 482" 53 سال بعد خلا سے زمین پر آگرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ خلائی جہاز 10 مئی 2025 کو بغیر کسی کنٹرول کے زمین کے ماحول میں داخل ہوا اور غالباً بحر ہند میں گرا ۔

کوسموس 482 کو 31 مارچ 1972 کو وینس (زہرہ) سیارے پر اترنے کے لیے لانچ کیا گیا تھا۔ تاہم، ایک تکنیکی خرابی کے باعث یہ زمین کے نچلے مدار میں ہی پھنس گیا۔ یہ خلائی جہاز وینس کے سخت ماحول کو برداشت کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، جس کی وجہ سے اس کا لینڈر (وزن تقریباً 500 کلوگرام) زمین کے ماحول میں داخل ہونے کے بعد بھی مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا ۔

یورپی خلائی ایجنسی (ESA) اور دیگر اداروں کے مطابق، کوسموس 482 کا لینڈر 10 مئی 2025 کو صبح 6:16 پر زمین کے ماحول میں داخل ہوا۔ ریڈار پر اس کی آخری نشاندہی جرمنی کے اوپر ہوئی، جس کے بعد اس کا پتہ نہیں چل سکا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بحر ہند میں گرا ہوگا، لیکن اس کی درست جگہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

اگرچہ یہ خلائی جہاز "کار کے سائز" کا تھا اور اس کا وزن تقریباً 1000 پاؤنڈ تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے زمین پر گرنے سے کسی جانی یا مالی نقصان کا امکان بہت کم تھا کیونکہ زمین کا 70 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ اگر اس کا کوئی حصہ زمین پر گرا بھی ہو، تو بین الاقوامی قوانین کے تحت اس کی ملکیت روس کی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »