اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیرخارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ سے وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سےمتعلق بھی تبادلہ خیال کیا


ویب ڈیسک May 24, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بائراموف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرخارجہ نے گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ آذربائیجان سے متعلق معاملات بھی زیر غور لائے اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »