اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وفد میں سینیٹر شیری رحمان اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس قومی سفارتی کام کے حوالے سے ان پر اعتماد کرنے اور ان کو پاکستانی وفد کی قیادت سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہے آپ کی قیادت میں یہ وفد پاکستان کا موقف اور بیانیہ بھرپور اور مؤثر طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل تھے۔