چین کی J-10C کی کامیابی پر ڈاکومنٹری؛ پاکستان کی فضائی برتری کا ناقابل تردید ثبوت بن گئی

پاک فضائیہ نے J10-C طیاروں کی مدد سے بھارت کے رافیل سمیت 6 طیارے مار گرائے تھے


ویب ڈیسک May 22, 2025

پاک فضائیہ نے جے-10 سی طیاروں سے بھارت پر ایسی ہیبت طاری کی تھی جس نے پوری دنیا پر دھاک بٹھا دی ہے۔

پاک فوج کے معرکۂ حق ’’ بُنیان مرصوص‘‘ نے بھارت کو شکست کی ایسی دھول چٹائی کہ پوری دنیا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی معترف ہوگئی۔

اس آپریشن نے فضاؤں میں پاکستان ایئرفورس کی برتری بھی ثابت کردی اور بھارت کے حصے میں رسوا کن شکست آئی۔

اس کی ایک مثال چین کی J-10C کی کامیابی پر ڈاکومنٹری نشر کرنا ہے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح پاک فضائیہ کے پائلٹس نے ان طیاروں کو کامیابی کے ساتھ استعمال کیا۔

پاک فضائیہ نے J-10C طیاروں کے ذریعے بھارتی طیارے مار گرائے تھے جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل ہے۔

چین کی سرکاری ٹیلی وژن کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ J-10CE جو کہ J-10C کا ایکسپورٹ ورژن ہے نے حال ہی میں ایک حقیقی جنگ میں غیر ملکی طیارے مار گرائے اور یہ اس طیارے کی پہلی جنگی کامیابی ہے۔

ڈاکیومنٹری میں بتایا گیا ہے کہ J-10C ایک سنگل انجن والا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے۔ اس کی خاص بات اس میں جدید AESA ریڈار کا ہونا ہے۔

علاوہ ازیں یہ جدید ترین طیارہ  کم ریڈار کراس سیکشن، جدید ایویونکس اور دور تک مار کرنے والے PL-15 میزائل سے لیس بھی ہے جو اسے دیگر لڑاکا طیاروں سے ممتاز بناتی ہے۔

ڈاکیومنٹری میں J-10 کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کی تیاری 1980 کی دہائی میں اس وقت شروع ہوئی تھی۔

ان طیاروں کی تیاری کا فیصلہ چین نے اس وقت کیا جب اسے احساس ہوا کہ اس کے طیارے امریکا اور سوویت یونین کی ٹیکنالوجی سے پیچھے ہیں۔

1997 میں J-10 کا پہلا ماڈل مکمل ہوا جسے چینی ماہرین نے ’فضائی دفاع کی تاریخ کا ایک معجزہ‘ قرار دیا تھا۔ 2003 میں یہ طیارہ چین کی فضائی بیڑے میں شامل ہوا۔

بعد ازاں اس طیارے کا جدید ترین ورژن چین سے پاکستان کا برآمد کیا گیا تھا جسے پاک فضائیہ نے دشمن کے خلاف بڑی مہارت اور جوانمردی سے استعمال کیا۔

خیال رہے کہ 2020 سے 2024 تک پاکستان کی 81 فیصد دفاعی درآمدات چین سے ہوتی ہیں۔ اس وقت چین، پاکستان کو سب سے زیادہ ہتھیار فراہم کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »