عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا

فیلڈ مارشل کی منظوری دینے پر خوشی ہے، صدر مملکت / فیلڈ مارشل کی قیادت کا معترف ہوں، وزیراعظم


ویب ڈیسک May 22, 2025
فوٹو انٹرنیٹ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خصوصی تقریب کا آغاز 8 بجے ہوا، جس میں ابتدا پر قومی ترانہ پڑھا گیا، پھر تلاوت قرآن مجید سے تقریب کو آگے بڑھایا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ طور پر عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کو اعزاز سے نوازا، اس سے قبل عاصم منیر نے دونوں کو سیلوٹ پیش کیا۔

آج تاریخی اور قابل فخر دن ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے، ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں اور آج کی تقریب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف شاندار فتح حاصل کی، میں فیلڈ مارشل کی قیادت کا معترف ہوں۔ عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی حاصل کی، اس کے علاوہ فیلڈ مارشل عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان روابط کا کردار بھی ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھرپور جواب دے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، کشیدہ صورت حال میں فیلڈ مارشل کا عزم مثالی تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وطن عزیز کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملکی خودمختاری اور سلامتی کیلیے اُن کا کردار انتہائی اہم ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے نہ صرف اپنی سرحدوں کا دفاع کیا بلکہ دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، ہم فیلڈ مارشل عاصم منیر اور تمام قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا قابل فخر لمحہ ہے، صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت نے کہا کہ مجھے سید عاصم منیر کو آرمی چیف سے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا قابل فخر لمحہ ہے جبکہ مجھے اس کی منظوری دینے کی بہت خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب اور دن فیلڈ مارشل کی قومی خدمات کے اعتراف کی شہادت دے رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ معرکہ حق کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا۔

تقریب میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی،سروسز چیفس،وفاقی کابینہ کے ارکان،چاروں گورنرز،پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ، غیرملکی سفراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »