وزیراعظم کا ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل نگرانی کا دائرہ کار بڑھا کر شفافیت یقینی بنائی جائے، شہباز شریف



اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں اہم شعبوں  میں جامع ڈیجیٹل نگرانی کے فوری نفاذ کی ضرورت  پر  زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

اجلاس میں  ٹیکس اور انڈسٹری کے ماہرین نے بھی وزیراعظم کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) کا دائرہ تمام شعبوں تک بڑھایا جائے تاکہ بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹیکس چوری کو روکا جا سکے۔  

ماہرین نےاس موقع پر مزید کہا کہ جس طرح چینی اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم  کے نفاذ سے ٹیکس آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اسی طرح دیگر صنعتوں میں بھی اس نظام کے سخت اطلاق سے حکومت سالانہ اربوں روپے کا نقصان روک سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عدم توازن ناقابل برداشت ہے اور ان حالات میں ٹریک اینڈ ٹریس  جیسے نظام کا سخت اطلاق ناگزیر ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے ٹیکس حکام پر  زور دیا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی اور ڈیجیٹل نگرانی کے دائرہ کار کو بڑھا کر شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

OSZAR »