29 مقدمات میں بشری بی بی کی ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع

درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔


ویب ڈیسک May 20, 2025

بشری بی بی کیخلاف درج 29 مقدمات میں ضمانتوں کی انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ کی ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع کر دی۔ بشری بی بی کیخلاف گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے احتجاج پر یہ مقدمات درج ہیں.

درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

بشری بی بی کے وکلاء محمد فیصل ملک، حسنین سنبل عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ بشری بی بی کو خاوند اور وکلاء کیی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے۔

دوسری جانب پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ نے عدالت میں ریکارڈ پیش کیا جبکہ ان مقدمات کے تفتیشی افسران بھی حاضر ہوئے۔

عدالت نے بشری بی بی کی ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔ بشری بی بی کیخلاف نومبر احتجاج پر راولپنڈی اور اٹک کے تھانوں میں مجموعی طور پر 29 مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

OSZAR »