"رضوان اور بابراعظم کی جوڑی ایک مرتبہ پھر ٹی20 میں دیکھے گی"

نو منتخب ہیڈکوچ نے دوبارہ پُرانی جوڑی کی واپسی کیلئے قدم بڑھادیا


ویب ڈیسک May 18, 2025

قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے مبینہ طور پر بابراعظم اور محمد رضوان کو دوبارہ ٹی20 سیٹ اَپ میں لیکر آجائیں گے۔


میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نو منتخب پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن بابراعظم اور محمد رضوان کو دوبارہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل کرنے کے خواہاں ہیں اور انہیں آئندہ ایشیاکپ 2025 اور ٹی20 ورلڈکپ 2026 کیلئے ٹیم میں واپسی کروانا چاہتے ہیں۔

بنگلادیش کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں ہیڈکوچ رضوان اور بابراعظم کی جوڑی واپس لانے کے خواہشمند ہیں جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین کارکردگی پر انہیں ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے کوہلی اور بمراہ کو "ٹی20 ورلڈ الیون" سے نکال دیا

ہیڈکوچ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیسن بابراعظم اور رضوان کی تکنیک کو بہتر بنانے کے علاوہ انکے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ جارحانہ انداز کیساتھ کھلوایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: رضوان کے "وِن اور لَرن" سے متعلق بیان پر بابراعظم بھی بول اُٹھے

پاکستان کی اگلی ٹی20 سیریز بنگلادیش کیخلاف شیڈول ہے جس میں دونوں کی واپسی متوقع ہے جبکہ انہیں کَن نمبرز پر کھلایا جائے گا، اس حوالے سے قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کیونکہ فخر زمان اور صائم ایوب بھی ٹیم میں واپس آچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »