یومِ تشکر کے موقع پر لاہور پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری

اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کو بھی مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، پولیس ترجمان


ویب ڈیسک May 16, 2025

لاہور:

پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے موقع پر منائے جانے والے یومِ تشکر کے لیے لاہور پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق یومِ تشکر کی تقریبات، ریلیوں اور جمعہ کے اجتماعات کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق، شہر بھر کی مساجد میں قرآن خوانی، دعائیہ تقاریب اور ریلیوں کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کو بھی مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

سی سی پی او نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور ہر وقت الرٹ رہیں۔

ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو اہم مقامات، مساجد اور عبادت گاہوں کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

شہریوں کی سہولت کے لیے سڑکوں، چوراہوں اور مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |
OSZAR »