ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ انعامی رقم کتنی ہوگی؟ اعلان ہوگیا

2021 اور 2023 کے مقابلے انعامی رقم دگنی کردی گئی


ویب ڈیسک May 15, 2025

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 3.6 ملین ڈالر (تقریباً 1 ارب 8 کروڑ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم دینے کا اعلان کیا، جو 2021 اور 2023 کے مقابلے دُگنا زیادہ ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لارڈز میں 11 سے 15 جون تک مدمقابل آئیں گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی میزبانی؛ بھارت کا خواب "پاکستان" توڑے گا

ہارنے والے فائنلسٹ ٹیم کو 2.1 ملین ڈالر ملیں گے جبکہ (پہلے 800,000 ڈالر) ملتے تھے۔

آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کا کہنا ہے کہ انعامی رقم میں اضافہ ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔

اس ایونٹ میں پاکستان نے توقعات کے برعکس ناقص کارکردگی دکھائی اور پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر رہا۔ تاہم، آئی سی سی کی جانب سے تمام شریک ٹیموں کو ان کی پوزیشن کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی۔ پاکستان کو نویں پوزیشن کے بدلے 13 کروڑ 53 لاکھ روپے (تقریباً 4 لاکھ 86 ہزار ڈالر) دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |
OSZAR »