ہر سال کی طرح اس برس بھی ایامِ حج سے قبل غلافِ کعبہ کو زمین سے 3 میٹر بلند کر دیا گیا جو 15 ذی الحج تک اسی طرح بلندی پر رکھا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق غلاف کعبہ کو اوپر اُٹھانے کے بعد اس حصے کو چاروں طرف سے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا۔
غلاف کعبہ اٹھانے کا عمل حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ اور اعلی عہدیداران کی موجودگی میں غلاف کعبہ فیکٹری کے ماہرین نے انجام دیا۔
ایام حج کے دوران غلاف کعبہ کو اس لیے اوپر اُٹھایا جاتا ہے کیوں کہ حجاج کی بڑی تعداد عقیدت میں اسے چھونا اور چومنا چاہتے ہیں۔
حجاج میں سے کچھ غلافِ کعبہ کے ٹکڑے کو قینچی یا تیز دھار آلے سے سے کاٹ کر تبرک کے طور پر ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔
ان تمام وجوہات کی بنا کر ایام حج کے دوران غلاف کعبہ کو محفوظ رکھنے کے لیے تقریباً 10 فٹ بلند کردیا جاتا ہے۔